ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد3کروڑ38 لاکھ اور ہلاکتیں 4لاکھ 48ہزار سے متجاوز

نئی دہلی، اکتوبر۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار گراوٹ اور ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے گزشتہ 200 دنوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 2،64،58 رہ گئی ہے۔دریں اثنا ، اتوار کو ملک میں 23 لاکھ 46 ہزار 176 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 90 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 861 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20،799 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 702 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا مزید 26،718 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ہلاکت خیز وبا کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 247 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6،099 سے گھٹ کر دو لاکھ 64 ہزار 458 رہ گئے ہیں۔ اسی درمیان مزید 180 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،8،997 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 97.89 فیصد ، ایکٹیوکیسز کی شرح 0.78 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ریاست کیرالہ اس وقت ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 4110 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں ۔ اب اس ریاست میں ایکٹیو کیسز 137630 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 16333 مریضوں کی صحت یابی سے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4557199 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 74 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 25377 ہو گئی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد65سے گھٹ کر 39472 رہ گئی ہے جبکہ 41 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139207 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے آزاد ہونے والے مریضوں کی تعداد 2716 سے بڑھ کر 6380670 رہ گئی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 74 سے گھٹ کر 16972 پر رہ گئے ہیں اور 30 ​​مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی 35650 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2615873 مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں کووڈ19کے ایکٹیو کیسز 883 سے گھٹ کر 15270 پر رہ گئے ہیں اور کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 82585 ہو گئی ہے جبکہ مزید تین مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 320 ہو گئی ہے۔ریاست کرناٹک میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 55 سے گھٹ کر اب یہ تعداد بڑھ کر 12330 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37819 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2927740 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں مہلک کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 217 سے گھٹ یہ تعداد 10357 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2028202 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی ہلاکت سے کل اموات 14204 ہو گئی ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 7587 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 10 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 18،825 ہو گئی ہے اور اب تک 1544828 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4455 رہ گئے ہیں ، جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3921 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 658170 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے تین ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 386 ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413492 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اس دوران کوئی موت نہ ہونے کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 25088 پر مستحکم ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 254 رہ گئے ہیں۔ وہیں اس جان لیوا وبا کووڈ19 سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 991582 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13566 پر مستحکم ہے۔ریاست پنجاب میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز چھ سے بڑھ کر 286 ہوگئے ہیں اور مہلک وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 584916 ہوگئی ہے۔ اس ریاست میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16520 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز نو سے بڑھ 180 ہوگئے ہیں اور اب تک 815740 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد اس ریاست میں 10082 ہے۔ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 38 ہو گئے ہیں اور اب تک 716269 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9661 ہے۔

Related Articles