ارچنا کا سدھو کے واپس آنے پر کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ

ممبئی ،اکتوبر۔بھارتی اداکارہ اور کپل شرما شو کی مستقل مہمان ارچنا سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کی دوبارہ شو میں واپسی پر اپنی کرسی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر سدھو واپس آجائیں گے تو میں یہ شو چھوڑ دوں گی۔ واضح رہے کہ مختلف چینلز پر نشر ہوئے کپل شرما کے نامور کامیڈی شوز میں سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو مستقل مہمان کے طور پر نظر آتے رہے ہیں۔سیاسی مصروفیات میں اضافے کے بعد سدھو نے شو سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ ان کی جگہ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو مستقل مہمان بنادیا گیا تھا۔تاہم اب سدھو کے پارٹی کی اہم پوزیشن سے عہدے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ سدھو واپس شو کے مہمان کے طور پر آنے والے ہیں۔جس پر موجودہ مہمان ارچنا سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس شو میں سدھو واپس آگئے تو وہ اس شو کو چھوڑ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سدھو واقعی اس شو میں میری جگہ واپس آگئے تو میرے پاس کرنے کو دیگر چیزیں بھی ہوں گی جنہیں میں نے اس شو کی وجہ سے مسترد کردیا تھا۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں دو روز اس شو کی شوٹنگ کرتی ہیں جو کبھی ممبئی سے باہر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لندن اور دیگر ممالک میں شوٹ کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے اس شو کے لیے کیے گئے اپنے وعدے کے بعد ان تمام پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

Related Articles