سہارنپور:سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے 3افراد ہلاک

سہارنپور:ستمبر۔اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل علاقے میں بدھ کو پیش آئے سڑک حادثے میں کار سوار میاں ۔بیوی سمیت کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ آج صبح تقریبا پانچ بجے سہارنپور ۔دہرہ دون نیشنل ہائی وے۔344 پر ناگل قصبے میں ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں کارڈرائیور نے اچانک بریک لگا دیا اور بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس پر سوار سہارنپور شہر کے گرودوار روڈ باشندہ اشوک سلوجا(60)،بیوی چندر سلوجا(55)، اشوک سلوجا کے سالے مدن لال نرولا(58) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں اشوک سلوجا کے چھوٹے بیٹے امت سلوجا اور مدن لال نرولا کی بیوی پنکی نرولا شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ اشوک سلوجا کے بڑے بیٹے سمن سلوجا نےبتایا کہ گذشتہ سال کورونا بحران میں فریدآباد میں ان کے ایک رشتہ دار کی موت ہوگئی تھی۔ ان کی برسی کے موقع پر کل اس کے والدین کے علاوہ چھوٹے بھائی، ماما اور مامی فریدآباد گئے تھے۔ کنبے کے سبھی اراکین کار سے آج واپس سہارنپور لوٹ رہے تھے کہ آج صبح راشتے میں یہ حادثہ پیش آگیا۔

Related Articles