مینشننگ میں کارپوریٹس کی ترجیح کی روایت ختم ہوگی

نئی دہل ، ستمبر۔ سپریم کورٹ مینشننگ معاملوں میں کارپوریٹ دنیا کو ترجیح دینے کی روایت کو ختم کرنے اور کمزور طبقات کے مدعیان کو ترجیح دیئے جانے پر جلد ہی میں فیصلہ کرے گا۔چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمن نے پیر کو کہا کہ عدالت صرف کارپوریٹ معاملات کو ہی مینشننگ میں ترجیح دینے کی روایت کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مینشننگ سسٹم کو درست کیا جا رہا ہے۔ کارپوریٹ سے جڑے لوگ آکر اپنے معاملات کی مینشننگ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں جبکہ دیگر معاملات پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔جسٹس رمن نے ایک وکیل کی جانب سے زبانی مینشننگ کئے جانے کے دوران تبصرہ کیا کہ کئی فوجداری مقدمات اور اپیلیں زیر التوا ہیں اور عدالت عظمیٰ کی رجسٹری میں دھول چاٹ رہی ہیں۔ کارپوریٹس کے علاوہ دگر مدعی خاص کر کمزور طبقے کے مدعی کو بھی ترجیح دی جانی چاہیے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے سینئر اور جونیئر وکلاء کے درمیان مساوات ظاہر کرنے کے لیے مینشننگ رجسٹرار کے سامنے مینشننگ کرنے کا انتظام کرایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب مینشننگ رجسٹرار مینشننگ کئے جانے کے باوجود درخواست درج نہ ہو تو بنچ کے سامنے مینشننگ کرسکتے ہیں۔

Related Articles