راہل نے منموہن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی ، ستمبر۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر گاندھی نےاتوار کو کہا ’’ ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ وہ نڈر اور باصلاحیت ہیں اور ملک جن چیلنجز کا سامنا کررہا ہے ان مسائل پر وہ بڑی سمجھ رکھتے ہیں ۔ ان سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔ میں ان کی اچھی صحت اورخوشحال زندگی کی دعا کر تا ہوں ‘‘۔ کانگریس پارٹی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا ’’آج جب حکومت کی ناکام پالیسیوں سے پیدا شدہ معاشی بدحالی نے ملک کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے ، تو ضروری ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خیالات سے سبق حاصل کرکے اس بحران سے نکلا جائے ۔ لال آنکھ دیکھانے کی انتخابی ہوا بازی کر کے کلین چٹ دینے والوں کو ملک کی سالمیت اور سلامتی کا سبق ڈاکٹر منموہن سنگھ سے سیکھنا چاہیے‘‘۔

Related Articles