مہاراشٹر:عبادت گاہوں اور اسکول کے بعد 22 اکتوبر سنیماگھر اور تھیٹر کھولنے کافیصلہ

ممبئی: ستمبر۔مہاراشٹرمیں ادھوٹھاکرے حکومت نے اسکولوں اور عبادت گاہوں کے ساتھ آج یہاں سینما گھر اور تھیٹر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس پر22 اکتوبرسے عمل درآمد ہوگا۔ ریاست میں سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ ٹھاکرے حکومت نے کورونا قوانین کے مطابق سینما گھر اور تھیٹر شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔جوکہ گزشتہ 18مہینے سے بند ہیں۔وزیراعلی ٹھاکرے نے کوویڈ ٹاسک فورس اراکین،چیف سکریٹری سیتارام کنٹے ،ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے صحت عامہ ڈاکٹر پردیپ ویاس اور شیوسینا ایم پی سنجے راوت اور دیگر شامل رہے۔مراٹھی فلم انڈسٹری سے بھی یہی مطالبہ جاری ہے۔اور حکومت نے اس کی سفارش تسلیم کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں 7اکتوبر سے تمام عبادت گاہیں کوویڈ19 کی شرائط کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری لہر کے بعد عبادت گاہیں بند کردی گئی تھیں۔وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی اپنا خیال رکھیں اور کوویڈ 19،کے متعلق احتیاط برتیں۔واضح رہے کہ بی جے پی ایک عرصہ مندرکھولنے کا۔مطالبہ کرتی رہی ہے۔اور دھرنااور احتجاج کرتے رہے ہیں۔

Related Articles