چھتیس گڑھ میں 11 نکسلیوں کی خودسپردگی

جگدل پور، ستمبر۔چھتیس گڑھ کے جگدلپور میں گیارہ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ نکسلیوں کے خلاف پولیس کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کے سبب ضلع سکما میں گیارہ نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ ان نکسلیوں میں دو خاتون نکسلی بھی شامل ہیں۔میڈیم ہنگا، مڑکم ہڑما، موچاکی سکڑا، میڈیم گنگا، ماڑوی مدراج، سوڑی منگڈو، میڈیم نندا، میڈیم ہڑما، مڑکم بودری، سوڑی مکا اور میڈیم دیوے نے پولیس کے سامنے سرینڈرکردیا۔

Related Articles