ہمیں یقین تھا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں : سنجو سیمسن

دبئی ، ستمبر  ایک مرتبہ کی آئی پی ایل فاتح راجستھان رائلز کی ٹیم کے کپتان سنجو سیمسن نے منگل کے روز یہاں آئی پی ایل 14 کے 32 ویں میچ میں آخری اوور میں جیت کر پنجاب کنگز کو2 رن سے شکست دینے کے بعد کہا کہ میچ کافی دلچسپ رہا اور اچھی بات یہ ہے کہ ہم خود کو یقین دلاتے رہتےکہ ہم میچ جیت سکتے ہیں۔ سیمسن نے میچ کے بعد کہا ، میں نے اعتماد کرتے ہوئے مستفیض الرحمان اور کارتک تیاگی کو آخر تک روکے رکھا۔ کرکٹ ایک بہترین کھیل ہے ۔ ہم بس لڑتے رہے اور یقین کرتے رہے۔ میں ہمیشہ اپنے گیندبازوں پر اعتماد کرتا ہوں ، لڑتے رہنا چاہئے اور اس لئے میں نے ان دو نوں گیندبازوں کا آخر میں استعمال کیا۔سچ پوچھیں تو ہم اس وکٹ پر اتنا سکور کرنے پر مطمئن تھے کیونکہ ہمارے پاس اچھی گیندبازی تھی۔ یقینا اگر ہم شروع میں کیچ ڈراپ نہ کرتے تو ہم پہلے ہی میچ جیت سکتے تھے۔ کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس پر سخت محنت کی ہے۔

Related Articles