راجیو اگروال فیس بک انڈیا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر مقرر

نئی دہلی، ستمبر۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک انڈیا نے سابق انڈین ایڈمنسٹریشن سروس (آئی اے ایس) افسر مسٹر راجیو اگروال کو ڈائریکٹر پبلک پالیسی مقرر کیا ہے۔فیس بک انڈیا نے پیر کو بتایا کہ کمپنی کی ہندوستان میں پبلک پالیسی میں صارف کا تحفظ ، ڈیٹا کی حفاظت اور پرائیویسی ، شمولیت اور انٹرنیٹ ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ اپنے نئے کردار میں مسٹر اگروال فیس بک انڈیا کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کو رپورٹ کریں گے اور ہندوستان میں کمپنی کی قیادت کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔مسٹر موہن نے مسٹر اگروال کی تقرری پر کہا کہ "ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم ہندوستان کے تانے بانے سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ہمیں ایک سے زیادہ جامع اور محفوظ انٹرنیٹ بنانے میں تعاون کرنے کا موقع ملا ہے جس سے ملک میں ہر ایک کو فائدہ ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ مسٹر اگروال پبلک پالیسی ٹیم کی قیادت کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ اپنی مہارت اور تجربے کے ساتھ مسٹر اگروال شفافیت ، احتساب ، بااختیار اور محفوظ کمیونٹی کی تعمیر کے ہمارے مشن کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔واضح رہے کہ مسٹر اگروال کو بطور آئی اے ایس کام کرنے کا 26 سال کا تجربہ ہے۔ اس سے قبل وہ اترپردیش کے نو اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ایک انتظامی افسر کے طور پر اپنے دور کے دوران انہوں نے انڈسٹری اینڈ ٹریڈ (وزارت تجارت) کے فروغ کے شعبہ میں بطور جوائنٹ سیکرٹری اور انٹیلکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کی ہندوستان کی پہلی قومی پالیسی کی رہنمائی کی ہے۔

Related Articles