پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 ویں روز بھی ریکارڈ سطح پر برقرار

نئی دہلی ، ستمبر۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کو لگاتار 15 ویں دن بھی برقرار رہیں۔ گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔5 ستمبر کو ان ایندھنوں کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔ آج دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر رہا۔امریکہ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی کھپت کے تناظر میں ایک ہفتے میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز برینٹ کروڈ سنگاپور میں 74.85 ڈالر فی بیرل پر گر گیا جبکہ امریکی خام تیل 71.45 ڈالر فی بیرل پر کھلا۔خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

Related Articles