ریاستی حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے: وزیر اعلیٰ

لکھنو  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع جونپور ،بارہ بنکی اور رائے بریلی کے دیہی باشندوں اور عوامی نمائندوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ دیہی علاقوں کی ترقی میں گاو ں ، علاقہ اور ضلع پنچایتوں کا اہم کردار ہےانہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت دیہی علاقوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ دیہی معیشت کی توسیع اور ترقی کے لیے اچھی سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات نہایت ضروری ہے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ دیہی عوام کو ترقی کے مکمل فوائد ملیں۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اچھی سڑکیں دستیاب ہونی چاہئیں ، تاکہ وہ دیہات میں اپنی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ضلع پنچایتوں کے تحت ہاٹ مکس نظام سے 195.07 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 537.82 کلومیٹر لمبی 509 دیہی سڑکوں اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)کے تحت 155 کروڑ کی لاگت سے 1930 کلومیٹر طویل 692 دیہی سڑکوں کی مرمت و جدید کاری کا کام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عوام کو معنون کیا۔انہوں نے ضلع پنچایتوں کے ذریعہ 33.75 کروڑ روپے کی لاگت سے 48.62 کلومیٹر طویل 14 دیہی سڑکوں کی تعمیر کا کام ایف ڈی آر ٹیکنالوج سے تعمیراتی کام اور پی ایم جی ایس وائی کی 4130.27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 6208.45 کلومیٹر طویل 886 دیہی سڑکوں کے تعمیری کام کا افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔مسٹر یوگی نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی میں گاو ں ، علاقہ اور ضلع پنچایتوں کا اہم کردار ہے۔ اس لیے انہیں دیہات کی ترقی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بخوبی پوری کرنی چاہئیں ، تاکہ دیہی عوام ترقی کے مکمل فوائد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کی جانب سے تعمیر کی جانے والی سڑکوں کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس وقت سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے ، ان کے معیار کو چیک کرنا ضروری ہے تاکہ ایک اچھی اور مضبوط سڑک تیار ہو ، جو لوگوں کو طویل عرصے تک اچھی سروس فراہم کر سکے۔ گاو ں ، علاقہ اور ضلع پنچایتوں کے درمیان اپنے گاو ں ، ترقیاتی بلاک اور ضلع کی ہمہ جہت ترقی کے لیے صحت مندانہ مقابلہ ہونا چاہیے۔ گرام پنچایتوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ ان کا گاو ¿ں کیسے اسمارٹ ولیج بن سکتا ہے۔ اسی طرح علاقہ اور ضلع پنچایتیں اپنے متعلقہ علاقوں کو کس طرح اسمارٹ ایریا/ڈسٹرکٹ بنا سکتی ہیں ، کوششیں کی جائے۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے ضلع جونپور کے ضلع پنچایت چیرمین بارہ بنکی اور رائے بریلی کے دیہی باشندوں اور عوامی نمائندوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ اس نے ان اضلاع کے دیہی باشندوں سے ان کے علاقے میں تعمیر ہونے والی سڑکوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
یواین آئی۔ولی

Related Articles