رادھیکا مدان کی فلم ’ شدت‘ کا ٹریلرریلیز

ممبئی، بالی وڈ اداکارہ رادھیکا مدان اور سنی کوشل اسٹارر فلم ’ شدت‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔
رادھیکا مدان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ فلم ’شدت‘ کا ٹریلیر شیئر کیا ہے۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’شدت’ کے ٹریلر کے ساتھ پیار کی طاقت کو محسوس کریں۔ ‘شدت’ یکم اکتوبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹارر پر ریلیز ہو رہی ہے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ ’میڈاک فلمز‘ پروڈکشن کی تخلیق اور کنال دیشمکھ کی ہدایت میں بننے والی فلم ’شدت‘ میں سنی-رادھیکا کے علاوہ ڈیانا پینٹی اور موہت رینا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ ‘شدت’ کی شوٹنگ ممبئی ، لندن ، پیرس اور گلاسگو میں کی گئی ہے۔ اس فلم کا اسکرین پلے سری دھر راگھون نے لکھا ہے۔اس فلم کو دنیش وجان اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

Related Articles