رائے بریلی پہنچی پرینکا گاندھی

ر ائے بریلی:ستمبر,کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ اپنی ماں سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے دو روزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچی اور ہنومان مندر میں پوجا پاٹ کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اترپردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ اپنے دو روزہ دورے پر رائے بریلی پہنچی۔راستے میں پارٹی کارکنوں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ رائے بریلی پہنچنے کے بعد پرینکا گاندھی نے بچھراواں واقع چرووا سرحد پر واقع ہنومان مندر میں پوجا پاٹ کیا۔ اس کے بعد وہ رائے بریلی بھوئے مئو گیسٹ ہاوس کے لئے روانہ ہوگئی۔محترمہ واڈرہ اپنے رائے بریلی دورے کے پہلے دن کانگریس کارکنوں سے ملیں گی اور 2022 کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں حکمت عملی پر غوروخوض کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق آج رات قیام کے بعد دورے کے دوسرے دن پیر کو پرینکا عوام الناس سے ملاقات کرنے کے بعد لکھنؤ کے لئے روانہ ہوجائیں گی۔اسمبلی انتخابات میں اب وقت کم بچا ہے۔ ایسے میں سبھی پارٹیاں اپنی اپنی حکمت عملی بنانے اور تیاریوں میں مشغول ہیں۔ اس لئے کانگریس جنرل سکریٹری رائے بریلی کا دورہ کافی اہم مانا جارہاہے۔

Related Articles