وزیراعظم مودی نے سبرامنیم بھارتی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی,ستمبر, وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف شاعر سبرامنیم بھارتی کو ان کی 100 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’ شاندار شخصیت کے مالک سبرامنیم بھارتی کو ان کی 100 ویں برسی پر خراج عقیدت۔ ہم انہیں ان کے علم، قوم کی تعمیر میں غیر معمولی شراکت ، سماجی انصاف اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عظیم اصولوں کے لیے یاد کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت پر میری دسمبر 2020 تقریر سنئے۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ 2020 میں سبرامنیم بھارتی کے بارے میں اپنے خطاب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

Related Articles