فورڈ کا ہندستان میں گاڑیوں کی مینوفکچرنگ بندکرنے کا اعلان

نئی دہلی,ستمبر , مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی فورڈ نے ہندستانی مارکٹ میں ہورہے خسارہ سے پریشان ہوکر اپنے آپریشن کی تنظیم کرنے کے منصوبہ کے تحت گھریلو بازار میں فروخت کے لئے ملک میں گاڑیوں کی تیاری فوری طورپر بند کرنے کا آج اعلان کیا۔کمپنی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں دو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے اور 2019میں 80کروڑ ڈالر کے غیرآپریٹنگ اثاثہ ہٹایا گیا تھا۔ اس تنظیم نو منصوبہ کے سے ہندستان میں ایک پائیدار اور فائدہ مند بزنس تیار کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ اس نے کہا کہ اس کی ہندستانی یونٹ فورڈ انڈیا گھریلو بازار میں فروخت کے لئے گاڑیوں کی تیاری فوری طورپر بند کررہی ہے۔ رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں گجرات کے سانند میں واقع ویکل اسمبلی پلانٹ میں برامدوالی گاڑیو کی مینوفیکچرنگ بھی بند ہوجائے گی۔اسی طرح چنئی میں واقع انجن اور اسمبلی یونٹ میں بھی اگلے برس کی دوسری سہ ماہی میں تیاری بند ہوجائے گی۔ اس نے کہاکہ اس کے اس قدم سے سیدھے متاثر ہونے والے ملازمین، ملازم یونینز، ڈیلروں اور سپلائرز کے ساتھ وہ اس سمت میں کام کررہی ہے۔اس امریکی ویکل کمپنی نے کہاکہ اس نے ہندستانی صارفین کی خدمت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت جوہ ہندستان میں مستاگ کیپو سمیت آئکونک گاڑیاں لانچ کرے گی۔ اس نے کہا کہ اس کا عالمی مارکٹ میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہندستانی صارفین کو طویل عرصہ میں فائدہ پہنچائے گا کیونکہ یہ نئی ہائبرڈ اور مستاگ میک ای جیسی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گی۔اس نے کہاکہ ہندستان فورڈ کے لئے ملازمین کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا ورک فورس والا ملک بنا رہے گا۔ اس نے کہاکہ فورڈ بزنس سولیوشنس کے ساتھ ہی فورڈ انڈیا برآمد کیلئے انجن تیار کرتا رہے گا۔اس کے ساتھ ہی ہندستانی میں کسٹمر سپورٹ آپریشن بھی جاری رہے گا جس میں سروس، آفتر مارکٹ پارٹس اور وارنٹی سپورٹ شامل ہے۔کمپنی نے کہا کہ ہندستان میں اس کا منصوبہ فورڈ بزنس سولیوشنز میں اضافہ اور عالمی گاڑیوں کو ہندستانی مارکٹ میں فروخت کرنے کا ہے۔ عالمی سطح پر فورڈ کی مدد کے لئے ہندستانی میں کمپنی کا منصوبہ 11ہزار ملازمین کی بزنس سولیوشن ٹیم بنانے کا ہے۔ یہ ٹیم انجینئرنگ، ٹکنالوجی اور بزنس آپریشن میں سنٹرآف ایکسی لنسی پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Related Articles