قانون سب سے مقدم، خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی یقینی: وزیر قانون

بدایوں، 03 ستمبر, اتر پردیش کے وزیر قانون برجیش پاٹھک نے کہا کہ قانون کے اوپر کوئی بھی نہیں ہے۔ قانونی کی خلاف ورزی کرنے والے ہر کسی کے خلاف آئی پی سی اور سی آر پی سی کے تحت کارروائی یقینی ہے۔سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کی گرفتاری پر مسٹر پاٹھک نے کہا کہ قانون سب سے مقدم ہے اور اس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوکر رہے گی۔ سوشل میڈیا پر ججوں کی شبیہ خراب کئے جانے اور اس سلسلے میں کوئی قانون نہ ہونے سے متعلق ملک کے چیف جسٹس کے بیان پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے چیف جسٹس کا بیان پڑھا ہے۔ ان کی تشویش جائز ہے، جلد ہی اس معاملے میں کارروائی ہوگی کیونکہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کے تابع ہے۔ سپریم کورٹ میں ورچوئل سماعت کے سافٹ ویئر میں پریشانی کے مسئلے میں چیف جسٹس آف انڈیا کی طرف سے غیر ضروری طور پر پریشان کئے جانے کے الزام پر کہا کہ اب ورچوئل سماعت تقریبا بند ہوگئی ہے اور تمام عدالتوں میں براہ راست سماعت ہونے لگی ہے۔ سافٹ ویئر میں ہوا اور سگنل کی وجہ سے پریشانی آئی تھی۔

Related Articles