انوراگ ٹھاکر نے پروین کمار کو مبارکباد دی


نئی دہلی ، 03 ستمبر,نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر پروین کمار کو مبارکباد دی ہے۔مسٹر ٹھاکر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پروین کمار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ مسٹر کمار نے 2.07 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ نیا ایشیائی ریکارڈ اپنے نام کیا۔انہوں نے کہا ، "11 تمغے اور گنتی جاری ہے۔ ہندوستان کے لیے اس پیرالمپکس سے بہتر کچھ نہیں۔واضح رہے کہ ہائی جمپ مقابلے میں مسٹر کمار نے 2.07 میٹر لمبی چھلانگ لگا تے ہوئے سلور میڈل پر قبضہ کیا ہے۔ اس چھلانگ کے ساتھ ہی انہوں نے نیا ایشیائی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ پروین پورے میچ میں بہترین تال میں نظر آئے لیکن آخری لمحات میں پولینڈ کے کھلاڑی جوناتھن ان پر بھاری پڑے اور 2.10 میٹر چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیتا۔ پیرالمپکس میں ہندوستان کا یہ 11 واں تمغہ ہے۔

Related Articles