فوج نے پونچھ ضلع میں دراندازی کی کوشش ناکام کی

جموں ،،، 3 ستمبر.فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوشش کوکامیابی کے ساتھ ناکام بنادیا ہے۔فوجی ترجمان نے آج اس بات کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا، جمعرات کی رات پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے دراندازی کی کوشش کی گئی۔ فوج کے جوانوں نے گولہ باری کرکے دراندازی کی اس کوشش کو بری طرح ناکام کردیا۔اس سے قبل 30 اگست کو فوج نے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر دو دہشت گردوں کو مارکر دراندازی کی کوشش کو ناکام کیا تھا۔

Related Articles