گاؤں سے شہروں کی طرف منتقلی بڑا چیلنج:پوری

نئی دہلی، مکانات اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے گاؤں سے شہروں کی طرف منتقلی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سے نمٹنے کےلئے جنگی سطح پر کام کررہی ہے جس سے سبھی کو بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائش مہیا ہوسکے۔
مسٹرپوری نے پیر کو دنیا مسکن سے متعلق عالمی دن پر یہاں اپنے دفتر سے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کی طرف دیہی علاقوں سے وسیع سطح پر منتقلی ہورہی ہے۔ اسےس شہری بلدیہ کے سامنے سبھی کوبنیادی سہولیات مہیا کرنے کا بڑا چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔حکومت نے اس سے نمٹنے کےلئے جنگی سطح پر کام کرتے ہوئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔شہروں میں بڑی تعداد میں کرائے پررہنے کےلئے مکان بنائے جارہے ہیں۔اس کےلئے فارمیٹ تیار کرلیا گیا ہے اور اس پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے مکان بنانے میں ماحولیات کے مطابق تکنیک اپنانے پر زور دیا جارہا ہے۔اس سے قدرت پر منفی اثر ڈالنے والی وجوہات کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کےلئے جدید تکنیک حاصل کرنے پر زور دیا جارہاہے۔اس موقع پر وزارت میں سکریٹری درگا شنکر مشرا اور دیگر سینئر افسر موجود تھے۔اس موقع پر کئی کتابوں کا اجرا بھی کیا گیا۔

Related Articles