پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی ،  ہفتہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں دو دن کمی کی گئی تھی ، جبکہ پٹرول کی قیمت دس دن سے مستحکم ہے۔ گزشتہ ایک مہینے میں ڈیزل تین روپے سے زیادہ فی لیٹر سستاہوچکا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی مانگ میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔
ملک کی سرخیل کمپنی انڈین آئل(آئی او سی ایل) کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر رہا۔
کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا۔
چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے ہے۔
آئی او سی ایل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح رہیں:
میٹرو ڈیزل پٹرول

دہلی 70.46 81.06

ممبئی 76.86 87.74

کولکتہ 73.99 82.59

چنئی 75.95 84.14

 

Related Articles