شیئر بازار میں لوٹی بہار، سینسیکس میں 38 ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ

ممبئی، بینکنگ اور ایف ایم سی جی شعبے کی بڑی کمپنیوں میں خریداری سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج تیزی لوٹ آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس چوتھائی فیصد بڑھ کر 38 ہزار سے زیادہ پر بند ہوا۔
کاروبار کے شروع میں دباؤ میں رہنے والا سنسیکس 94.71 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 38,067.93 پوائٹس پر پہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں نسبتاً تیزی تھی۔ یہ 4.10 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد چڑھ کر 11,226.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں ملاجلا رجحان رہا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.05 فیصد اور اسمال کیپ 0.04 فیصد کی معمولی اضافے میں رہے۔ نفٹی کا مڈکیپ 0.30 فیصد اور اسمال کیپ کے نقصان میں بند ہوا۔
پائیدار صارفین اشیاء اور ایف ایم سی جی گروپس میں سب سے زیادہ خریداری ہوئی۔ ٹیلی کام، دھات اور تیل گیس گروپس میں دو سے تین فیصد تک کی گراوٹ تھی۔ سنسیکس میں ٹیک مہیندرا اور ٹائیٹن کے شیئر تقریباً تین فیصد بڑھے۔ نیسلے انڈیا، ہندوستان یونیلیور، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی کے شیئر ڈیڑھ سے دو فیصد مضبوط ہوئے۔ بھارتی ایئرٹیل میں تین فیصد اور ٹاٹا اسٹیل میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔
ایشیائی بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کا نکئی 1.50 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.20 فیصد کے نقصان رہا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.86 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.79 فیصد کی تیزی تھی۔ کووِڈ۔19 کی نئی لہر سے یورپ میں شروعاتی کاروبار میں گراوٹ تھی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.21 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.65 فیصد نقصان میں رہا۔

Related Articles