بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے ایئرپورٹ پر کووِڈ۔19 ٹیسٹ کی سہولت

نئی دہلی، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافر اب اس ایئرپورٹ پر کووِڈ۔19 کا ٹیسٹ کروا سکیں گے جہاں ان کی فلائٹ لینڈ ہوتی ہے۔ پہلے یہ سہلوت محض ان مسافروں کے لیے تھی جنھیں گھریلو روت سے آگے کا سفر کرنا تھا۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے منگل کے روز جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اب کوئی بھی بین الاقوامی مسافر ملک میں لینڈ ہونے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی کووِڈ۔19 ٹیسٹ کروا کر رپورٹ نیگیٹیو آنے پر ادارہ جاتی کوارنٹائن سے رخصت حاصل کر سکتا ہے۔ جن مسافروں نے فلائٹ پکڑنے سے زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کروایا ہو اور رپورٹ نیگیٹیو رہی ہو‘ انھیں پہلے ادارہ جاتی کوارنٹائن سے رخصت ملی ہوئی ہے۔
وزارت کی جدید ہدایات کے مطابق ادارہ جاتی کوارنٹائن سے چھوٹ ملنے کے باوجود مقامی ریاسی حکومت کے ضابطوں کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کو گھر میں کوارنٹائن رہنا پڑ سکتا ہے۔ تمام بین الاقوامی ایئرپورٹ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کووِڈ۔19 ٹیسٹ کے لیے آن لائن سلاٹ بکنگ کا آپشن دیں۔ انھیں اپنے یہاں آرٹی۔پی سی آر، ٹرونیٹ یا سی بی این اے اے ٹی ٹیسٹ کا انتظام کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کے لیے سیمپل لینے کے لیے تیار سہولت مراکز پر مسافر کا پاسپورٹ لے لیا جائے گا اور ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے بعد واپس کیا جائے گا۔ رپورٹ نیگیٹیو آنے پر مسافر کو آگے کا سفر یا ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ رپورٹ پوزیٹیو آنے پر متعلقہ ریاست کے ضابطوں کے مطابق ادارہ جاتی کوارنٹائن میں بھی بھیجا جائے گا۔

Related Articles