مہاراشٹر:بھیونڈی میں عمارت منہدم ، آٹھ افراد ہلاک

تھانہ ، مہاراشٹر کے بھیونڈی میں پیر کو علی الصبح ایک کثیر المنزلہ عمارت کے گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
آر ڈی ایم سی کے سربراہ سنتوش کدم نے ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ دھمانکر ناکہ کے قریب نرپولی کے پٹیل کیمپس میں واقع گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت آج تقریبا 40۔3 بجے منہدم ہو گئی۔ اس وقت لوگ عمارت میں سو رہے تھے۔
مسٹر کدم نے بتایا کہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور متعدد افراد ملبہ میں دب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف (این آر ڈی ایف) کی ایک ٹیم موقع پرپہنچنے کے بعد فوری طور پر ریسکیو کا کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھانہ کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کی ہدایت پر ٹی ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بھی امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر بھیجا گیا ہے۔
ٹی ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک لڑکے کو ملبہ سے زندہ نکال لیا۔
کدم نے بتایا کہ اب تک آٹھ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور امدادی ٹیموں نے کم از کم پانچ افراد کو بچالیا ہے۔

 

Related Articles