سارہ علی خان نے 5 سالہ شوبز کیریئر سے کیا سیکھا؟

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے 5 سالہ فلمی کیریئر میں ایک اہم کام سیکھ لیا ہے۔سارہ علی خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’گیس لائٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اْنہوں نے اپنے 5 سالہ شوبز کیریئر میں اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ ہے۔اْنہوں نے بتایا کہ میں اسکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن جب تک میں خود اس اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہوجاؤں تو فلم سائن کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں اپنے وقت کی بہت قدر کرتی ہوں پھر چاہے وہ کام کا وقت ہو یا فارغ وقت۔سارہ علی خان نے کہا کہ اب میں فلموں میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو مضحکہ خیز اور عجیب ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم اداکار ہیں اور فلموں کے مختلف کرداروں کے ذریعے ایسے لوگوں کی زندگی گزارتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔

Related Articles