شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کیاتجربہ

سیول۔مارچ۔ شمالی کوریا نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک مختصر فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے جوہری وار ہیڈز سے لیس کیا جا سکتا ہے۔ یہ اطلاع کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے منگل کو دی۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ پیر کو کیا گیا اور میزائل پر نیوکلیائی بم کی نقل کرتے ہوئے ایک وارہیڈ (دھماکہ خیز اسلحہ) نصب کیا گیا تھا، جسے دھماکہ کی حالت میں رکھا گیا تھا۔ ٹیسٹ میں یہ دھماکہ خیز مواد شمالی ہیمگیونگ صوبے میں کم چیوک شہر سے دور سمندر میں ایک جزیرے پر ہدف سے 500 میٹر اوپر پھٹا۔رپورٹ کے مطابق اس تجربے کے ذریعے شمالی کوریا کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کو چھوڑنے اور منتقل کرنے کی صلاحیت کو جانچنے کا موقع ملا ہے۔اس سے قبل کے سی این اے نے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے 25-27 مارچ کے درمیان سمندر کے اندر جوہری حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہیل-1 ڈرون کا تجربہ کیا۔ یہ تجربہ بحیرہ جاپان میں کیا گیا تھا۔

Related Articles