ہالی وڈ اداکار جوناتھن میجرز خاتون پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار

لاس اینجلس،مارچ۔ہالی وڈ کے معروف اداکار جوناتھن میجرز کی دو فلمیں اینٹ مین اینڈ دی واسپ، کوانٹا مینیا اور کینگ تھری اس وقت باکس آفس پر راج کر رہی ہیں تو ایک مرتبہ پھر وہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں، لیکن اس بار کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے رویے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ہفتے کو پولیس نے ماورل سنیما ٹک یونیورس میں کینگ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار کو ایک خاتون کو نہ صرف ہراساں کرنے پر بلکہ ان کا گلا دبانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا جو کہ امریکہ میں قانون کے مطابق اسالٹ یعنی حملے کے زمرے میں آتا ہے۔امریکی شہر نیو یارک میں مین ہیٹن کے علاقے چیلسی میں مبینہ طور پر یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس کو 911 پر شکایت موصول ہوئی تو اس نیکارروائی کرتے ہوئے جوناتھن میجرز کو گرفتار کر لیا جنہوں نے بغیر کسی مزاحمت کے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق 30 سالہ خاتون نے پولیس کو اس حملے سے آگاہ کیا جس کے بعد 33 سالہ اداکار کو بغیر مزاحمت کے گرفتار کیا گیا۔حملے کے نتیجے میں خاتون کے سر اور گلے پر زخم آئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔جوناتھن میجرز کے ترجمان کے مطابق جسمانی تشدد کا الزام درست نہیں ہے۔ اداکار نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس پر انہیں گرفتار کیا جاتا۔خبروںکے مطابق جوناتھن میجرز قانونی طور پر نہ صرف اپنا دفاع کریں گے بلکہ ان کی ٹیم پر امید ہے کہ وہ اس سے بری بھی ہو جائیں گے۔خبروںکے مطابق نیو یارک پولیس نے جوناتھن میجرز کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا۔جوناتھن میجرز کا شمار ہالی وڈ کے ان ابھرتے ہوئے سیاہ فام اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کی ہے۔ان کی دو فلمیں نے رواں سال بیک ٹو بیک نمبر ون پوزیشن پر ڈیبیو کیا جب کہ وہ ٹی وی شو لوکی کا بھی حصہ ہیں۔سن 2019 میں دی لاسٹ بلیک مین ان سان فرانسسکو سے ڈیبیو کرنے والیاداکار کی کامیاب فلموں میں دی ہارڈر دے فال اور ڈیویشن شامل ہیں جب کہ میگزین ڈریمز بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔تاہم ہالی وڈ فلموں پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کے مطابق جوناتھن میجرز پر حملے کا الزام لگانے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ان کی گرل فرینڈ ہیں جن سے جھگڑے کا آغاز جمعے کی سب ٹیکسی میں سفر کے دوران ہوا تھا۔’ٹی ایم زیڈ‘ نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بات اس وقت آگے بڑھی جب جوناتھن میجرز نے اپنی گرل فرینڈ کے سامنے ایک دوسری عورت کو ٹیکسٹ میسج کیا۔ جب ان کی گرل فرینڈ نے اداکار کا فون دیکھنے کا تقاضا کیا تو انہوں نے غصے میں آکر پہلے ان کا ہاتھ جھٹکا اور پھر مبینہ طور پر ایک تھپڑ رسید کر دیا۔اس جھگڑے کے نتیجے میں جوناتھن میجرز کی گرل فرینڈ کے کان کے پچھلے حصے پر زخم آیا ہے جب کہ ان کے چہرے پر بھی نشانات واضح ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس جھگڑے کے بعد ان کی گرل فرینڈ نے 911 سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے اداکار کو حراست میں لیا تھا۔البتہ جوناتھن کے ترجمان جسمانی تشدد کی تردید کر چکے ہیں۔

Related Articles