اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنا چاہتا ہے: عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس،مارچ۔یروشلم میں اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی استقامت اور ثابت قدمی کی بدولت اسرائیل مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے سازشی منصوبوں میں ناکام رہا ہے۔صبری نے الاقصیٰ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ قابض ریاست مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کا مقصد مسجد اقصیٰ کی وقتی اور مقامی تقسیم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم کو پورا نہیں کرسکے گا اور دشمن کے تمام عزائم ناکام ہوں گے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ آباد کار قابض افواج کے تحفظ کے بغیر الاقصیٰ پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرتے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض حکومت قبلہ اول پر دھاووں کی ذمہ دار ہے۔کل اتوار کی صبح آباد کاروں کے بڑے گروہوں نے قابض فوج کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور اعتکاف میں موجود لوگوں وہاں سینکالنے کی کوشش کی گئی۔

Related Articles