اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔اکشے اکثر اپنی فلموں کے لیے ایکشن سین کی عکس بندی کسی بھی مصنوعی ذریعے کے استعمال سے کروانے کے بجائے خود کرواتے ہیں جوکہ کبھی کبھی خطرناک بھی ثابت ہو جاتا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اکشے کمار اسکاٹ لینڈ میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ کے ایک ایکشن سین کی عکس بندی کرواتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی حالت زیادہ سنگین نہیں ہے، گھٹنے پر چوٹ لگنے کے بعد ابھی ان کے گھٹنے پر ’نی بریسیس(Braces Knee )‘ لگے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکار کے زخمی ہونے کے بعد ایکشن سین کی شوٹنگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے لیکن اکشے اپنے کلوز اپ شاٹس کے ساتھ باقی کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرنے میں اضافی وقت نہ دینا پڑے۔علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سوناکشی سنہا اور پرتھوی راج سوکمارن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔

 

Related Articles