ڈونلڈ ٹرمپ بھی توشہ خانہ کیس میں پھنس گئے

واشنگٹن،مارچ۔امریکی قانون سازوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ حکومت میں دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف کا ریکارڈ ظاہر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کا سونے سے بنا گولف کلب اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کی تلواریں ان تحائف میں شامل ہیں جنہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کے دوران ظاہر نہیں کیا۔اری کردہ ایک اعلامیے میں امریکی ہاؤس کی نگران کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے 100 سے زائد اشیاء کی فہرست جاری کی جو ٹرمپ اور ان کے اہلخانہ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے چار سالہ دور حکومت کے دوران رپورٹ نہیں کیں۔ اشیاء کی قیمت 250,000 ڈالرز سے زائد ہے۔

Related Articles