تلنگانہ بی جے پی لیڈروں کی دہلی میں امیت شاہ اور نڈا سے ملاقات

حیدرآباد،فروری۔تلنگانہ میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آتے جارہے ہیں، بی جے پی نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔ریاستی بی جے پی کے لیڈروں نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر امیت شاہ اور زعفرانی جماعت کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے، مرکزی وزیر کشن ریڈی، ارکان پارلیمنٹ لکشمن، اروند، پارٹی لیڈران مرلی دھر راؤ، ڈی کے ارونا، وویک وینکٹ سوامی، پی سدھاکر ریڈی، وجے شانتی، اندراسین ریڈی، جتیندر ریڈی، کومٹ ریڈی راج گوپال نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ بی جے پی کی قومی رہائش گاہ پر میٹنگ میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ریاست میں موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے استحکام کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles