جاپان روس پر نئی پابندیاں لگائے گا – کشیدا

ٹوکیو، فروری ۔ وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ جاپان روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئے پابندی والے اقدامات کرے گا، جس میں روس کو ڈرون کے پرزوں کی برآمد پر پابندی بھی شامل ہے۔جاپان کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔جی-7 گروپ کے رہنماؤں نے جمعہ کو یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کی پہلی برسی کے موقع پرروس کے مالیاتی اداروں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا۔وزارت نے ہفتہ کوبتایا کہ جی 7 چوٹی کانفرنس کے دورن مسٹر کشیدا نے کہا کہ جاپان روس کے خلاف نئی پابندیاں لاگو کرنے جا رہا ہے، جس میں برآمدی پابندیاں جیسے ڈرون کے پرزے اورروسی افراد اور تنظیموں کے مالیاتی اداروں کے اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے۔

Related Articles