حاکمِ دبئی کا زلزلہ سے متاثرہ شامی عوام کے لیے ایک کروڑ36 لاکھ ڈالرکی امدادکا اعلان

دبئی،فروری۔حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں سوموار کو 7.8 کی شدت کے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی عوام کے لیے ایک کروڑ36 لاکھ ڈالر (50 ملین درہم) کی انسانی امداد بھیجنے کا حکم دیا ہے۔یواے ای کے سرکاری خبررساں ادارے وام نے خبردی ہے کہ انسانی بنیادوں پریہ امداد جنگ زدہ ملک میں کئی دہائیوں میں آنے والے سب سے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو ریلیف مہیا کرے گی۔یہ امدادی سامان محمد بن راشدآل مکتوم عالمی اقدام کے ذریعے راشن پارسل کی شکل میں شام میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر2921 ہو گئی ہے۔اس نئی تعداد کے بعد ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 4365 ہو گئی ہے۔ یہ خطے میں قریباً ایک صدی میں آنے والا سب سے طاقتورزلزلہ سمجھا جاتا ہے۔ترکیہ اورشام کے بڑے حصے میں سوموارکوعلی الصباح زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کا مرکزترکی کا جنوب مشرقی صوبہ کہرامماراس تھا اور اس کے جھٹکے مصرکے دارالحکومت قاہرہ تک محسوس کیے گئے۔اس کے چند گھنٹے کے بعد 7.5 شدت کا دوسرا زلزلہ آیاتھا۔اس کا مرکز ممکنہ طورپرابتدائی زلزلے کے مرکزسے100 کلومیٹر (60 میل) دور تھا اوراس سے مزید تباہی ہوئی ہے۔

Related Articles