ثنا خان نے اپنے عمرے کو خاص قرار دے دیا

ممبئی،فروری۔اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کو اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ ایک بار پھر عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اداکارہ نے اس عمرے کو خاص قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا خان نے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللہ بہت خوش ہوں، یہ عمرہ کچھ وجوہات کے باعث بہت بہت خاص ہے، جو بہت جلد سب کے ساتھ شیئر کروں گی‘انہوں نے دعاؤں کی التجا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کرئے‘، اس کے ساتھ انہوں نے ہاتھوں والے ایموجی بنائے۔دوسری جانب صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کی امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

 

Related Articles