روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا دورہ بغداد

بغداد،فروری۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دوطرفہ تعلقات اور توانائی تعاون پر بات چیت کے لیے بغداد کا دورہ کیا۔عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے بتایا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف یوکرین کے تنازعے کے پیش نظر توانائی اور غذائی تحفظ پر بات چیت کے لیے اتوار کو عراق پہنچے۔تیل اور گیس کمپنیوں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل ایک بڑا وفد بھی ان کے ہمراہ بغداد پہنچا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے مطابق پیر کو روسی صدر اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کریں گے۔وہ وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی، صدر عبداللطیف راشد اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے بھی ملاقات کریں گے۔عراقی دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد دوست ممالک کو توانائی سمیت دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے۔لاوروف اور حسین خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق تبدیلیوں اور یوکرین میں فوجی کارروائیوں کے حوالے سے عراقی نقطہ نظر پر بھی بات کریں گے۔ گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے پس منظر میں ترجمان نے کہا کہ بغداد ہر ایسی بات چیت کی حمایت کرتا ہے جس سے کشیدگی اور بحرانوں کو کم کرنا ممکن ہو… خاص طور پر خوراک اور توانائی کے شعبوں میں۔ عراق کے امریکہ کے ساتھ بھی تزویراتی تعلقات ہیں، جس کے فوجی اب بھی ملک میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہیں۔

Related Articles