شیوراج نے فاتح این سی سی کیڈٹس کے لئے انعام کا اعلان کیا

بھوپال، فروری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے نئی دہلی میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب 2023 میں حصہ لینے والے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ این سی سی ڈائریکٹوریٹ، بھوپال کے شرکاء طلبہ وطالبات کواعزاز سے نوازتے ہوئے فاتح کیڈٹس کو نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔مسٹرچوہان نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کیڈٹس کو اعزاز سے نوازا اور انہیں تمغے پیش کیے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ پہلے، دوسرے اور تیسرے آنے والے تینوں کیڈٹس کو بالترتیب 50 ہزار، 0 ہزار اور 20 ہزار روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا۔ حصہ لینے والے شرکاء کو 5000 روپے کی انعامی رقم بطور ترغیب دی جائے گی۔مسٹرچوہان نے قومی اتحاد، نظم و ضبط اور خدمت کی قدروں سے معمور نیشنل کیڈٹ کور کے طلبہ وطالبات پرپھولوں کی بارش سے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ انہوں نے این سی سی میں جو کچھ سیکھا ہے، نظم و ضبط، حب الوطنی، محنت، مقصد کا حصول، اس کا استعمال وہ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کے ساتھ جس بھی شعبے میں جائیں وہاں کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو دہرانے میں فخر محسوس کرتے ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان اب نظریں جھکا کر بات نہیں کرتا، بلکہ انکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ این سی سی کے کیڈٹس نے ویکسینیشن سے لے کر لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے تک اپنے فرائض بڑی تندہی اور محنت کے ساتھ نبھائے۔ اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Related Articles