شیوراج دہلی میں نئے مدھیہ پردیش بھون کا افتتاح کریں گے

بھوپال، فروری۔مدھیہ پردیش کے ازیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان آج ر یاستی حکومت کے دہلی میں جدید ترین سہولیات سے لیسنئے مدھیہ پردیش بھون کا افتتاح کریں گے۔یہ عمارت ملک کی راجدھانی دہلی میں سب سے محفوظ چانکیہ پوری علاقہ میں ڈیرھ ایکڑ میں تقریبا150کروڑ روپے کی لاگت سے بناہے۔سرکاری اطلاع کے مطابق جدید سہولیات سے لیس نئے مدھیہ پردیش بھون میں سنسکرت،جنگلاتی زندگی،قبائلی روایت، فنکار اور سیاسی ہستیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اس میں 104کمرے،جس میں 66ڈیلکس روم اور 38عام کمرے کے ساتھ چار وی آئی پی لاؤنج اور ڈائننگ روم کے ساتھ35لوگوں اور عام ڈائننگ روم میں 80لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔چھ فلور میں بن کر تیار ہوئے نئے عمارت کا ہر ایک فلور ریاست کی الگ ثقافت کو دکھاتا ہے۔ عمارت میں باہر سے لے کر اندر تک ہر قدم ریاست کی مذہبی،ثقافتی،فنکار اور روایت ہی نظر آتا ہے۔ ساتھ ہی دوسرے ریاست کے لوگوں کو اس عمارت میں آنے پر مدھیہ پردیش کے چپے چپے سے روبرو کرانے کا موقع ملتا ہے۔

 

Related Articles