سیاہ فام کی ہلاکت، امریکی پولیس کے پانچ اہلکاروں پر فرد جرم

نیویارک،فروری ۔ امریکی ریاست میمفس میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری کے کیس میں عدالت نے پانچ پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی پولیس نے افریقی نڑاد ٹائر نکولس کو نہ رکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میںٹائر نکولس کو طبی امداد کیلئیہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تین دن زیر علاج رہنے کے بعد 11جنوری کوہلاک ہوگیا، اس واقعے کے بعد مقتول کے اہلخانہ اور سول سوسائٹی سمیت سیاہ فام شہریوں نے احتجاج کیا۔شہریوں کے احتجاج پر ریاسٹ ٹینیسی کے پولیس چیف نے شرکا سے پْرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹائر نکولس پر ہونے والے تشدد کی فوٹیج جلد سامنے لائیں گی اس کے ساتھ ہی انہوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی اور ملوث اہلکاروں کو معطل کیا۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائر نکولس کی موت میں ملوث تمام اہلکاروں کو خاموشی سے جیل سے رہا کردیا گیا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کے پاس بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Related Articles