’بیشرم رنگ‘ کو اپنے انداز میں گا کر نیا ورڑن تیار کیا ہے، ایڈورڈ مایا

ممبئی،جنوری۔رومانیہ کے میوزک پروڈیوسر ایڈورڈ مایا کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقبول گیت ’بیشرم رنگ‘ کو اپنے انداز میں گا کر نیا ورڑن تیار کیا ہے۔ایڈورڈ ایک دفعہ پھر بھارت کے دورے پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی فلمی موسیقی سے 10 برس قبل روشناس ہوا تھا اور تب سے اس کے ساتھ جڑ گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ’چھمک چھلو‘ سنا تھا، وہ میرا پسندیدہ گانا بن گیا تھا، آج کل بیشرم رنگ سن رہا ہوں۔ایڈورڈ نے کہا کہ کیسریا بھی مجھے بہت پسند ہے، اس گانے کو بھی اپنے انداز میں دوبارہ گا کر نیا ورڑن بنایا ہے۔ایڈورڈ مایا نومبر 2022 میں بھارت گئے تھے اور اب دوبارہ وہاں موجود ہیں۔

Related Articles