"فلموں کا جادو”,بھارتی اداکار کارتک آریان کا فلم ” پٹھان” پر دلچسپ تبصرہ

ممبئی ،جنوری۔بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے فلم "پٹھان "کا جائزہ لیتے ہوئے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ایکشن سیکوینس کو "فلموں کا جادو” قرار دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 4 سال بعدسلور سکرین پر واپسی پر ناقدین اور سامعین دونوں سے ہی تھیٹر بھر چکے ہیں اور فلم پٹھان بھارتی انڈسٹری میں کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کرنے والوں میں صرف مداح ہی نہیں بلکے اداکار بھی شامل ہیں۔ہریتھک روشن کے بعد اب بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے آفیشل اکاونٹ انسٹاگرام سٹوری پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ایکشن سیکوینس کی تصویر شیئر کی۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "سر آپ کی واپسی پر خوش آمدید۔ اور کیا لمحہ ہیسلمان خان صاحب ، فلموں کا جادو , دیپیکا پڈوکون کا مارنا، دھمکی آمیز جان ابراہیم ،سدھارتھ آند صاحب کیا تماشاہے”۔واضح ر ہے کہ25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم "پٹھان” میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles