بیرون ملک مقیم ہندوستانی ہندوستان کے ’قومی سفیر‘ ہیں

ان کے پاس ہے جی- 20 دنیا کو ہندوستان کے بارے میں بتانے کا موقع: مودی

اندور، جنوری ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دنیا بھر میں پھیلی بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کو ہندوستان کا ’قومی سفیر‘ قرار دیا اور کہا کہ جی-20 سربراہی اجلاس کی میزبانی ہندوستان اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لئے ایک موقع کی طرح ہے اور بیرون مقیم ہندوستانی برادری بھی اسے دنیا کو ہندوستان کے بارے میں بتانے کے ایک موقع کے طور پر ہی دیکھیں۔مسٹر مودی نے یہ بات آج یہاں منعقدہ 17ویں پرواسی بھارتیہ دوس کانفرنس کی باضابطہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس دوران گیانا کے صدر محمد عرفان علی، سرینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی، مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کئی دیگر معززین اور بڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم ہندوستانی موجود تھے۔اپنے تقریباً 25 منٹ کے خطاب میں مسٹر مودی نے بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لیے کئی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیرون ملک مقیم ہندوستانی غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کے سفیر ہیں۔ سرکاری نظام میں سفیر ہوتے ہیں، لیکن ہندوستان کے عظیم ورثے میں قومی سفیر ہوا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام این آر آئیز میک ان انڈیا، یوگا، دستکاری اور اب ملیٹس کے قومی سفیر ہیں۔ اس سلسلے میں، انہوں نے بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری سے کہا کہ وہ ملیٹس کی کچھ مصنوعات اپنے ساتھ ضرور لے کر جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کی ترقی کی بے مثال رفتار کو دیکھ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ رفتار میں مزید اضافہ ہوگا۔ دنیا میں ہندوستان کے بارے میں تجسس کے اس دور میں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانی ہندوستان کے بارے میں حقائق کے ساتھ پوری دنیا کو معلومات فراہم کراسکتے ہیں۔اسی سلسلے میں انہوں نے جی-20 کانفرنس کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال دنیا بھر سے وفود ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ این آر آئیز ان وفود کو ہندوستان کے بارے میں پیشگی جانکاری دے سکتے ہیں اور ہندوستان سے واپسی کے بعد، این آر آئیز انہیں اپنے گھروں پر مدعو کرکے ان سے یہاں کے تجربات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیر اعظم نے نوجوان تارکین وطن پر بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنے آباؤ اجداد کے ملک کے بارے میں گہرائی سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ ہندوستان میں منعقدہ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقد ہونے والے تہواروں، میلوں اور پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ہندوستانی کئی ممالک میں صدیوں سے آباد ہیں اور انہوں نے اس ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ایسے لوگوں کی زندگی، جدوجہد اور ان کے تعاون کو دستاویزی شکل دی جا سکتی ہے۔تقریب میں موجود گیانا اور سورینام کے سربراہان مملکت کا اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ان کی تمام تجاویز پر پورا اترے گا۔

 

Related Articles