دھنکڑبدھ کو جے پور میں پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، جنوری ۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ بدھ کو جے پور میں 83ویں آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس (اے آئی پی او سی) کا افتتاح کریں گے۔پیر کو راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چوتھی بار ہے جب جے پور میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اے آئی پی اوسی ہندوستان میں مقننہ کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ پہلی کانفرنس 1921 میں شملہ میں منعقد ہوئی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 83 ویں سیشن میں دن بھر کے مباحثوں میں عصری مطابقت کے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔ اس کا موضوع جمہوریت کی ماں کے طور پر جی-20 میں ہندوستان کی قیادت ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پارلیمنٹ کے ساتھ ریاستی اسمبلیوں کے انضمام اور آئین کی روح کے مطابق مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگ تعلقات کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور دیگر معززین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Related Articles