شہید یوپی فوجیوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے اور ایک رکن کو نوکری کا اعلان

لکھنو:دسمبر۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سکم میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے فوج کے جوانوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مظفر نگر ضلع کے رہنے والے فوجی جوان لوکیش کمار، اناؤ ضلع کے رہنے والے فوجی جوان شیام سنگھ یادو، ضلع ایٹا کے رہنے والے فوجی جوان بھوپیندر سنگھ اور للت پور ضلع کے رہنے والے فوجی جوان چرن سنگھ کی بہادری اور شجاعت کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کے شہید فوجیوں کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ان شہیدوں کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے اور ضلع میں ایک سڑک کو شہیدوں لوکیش کمار، شیام سنگھ یادو، بھوپیندر سنگھ اور چرن سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے شہید فوجیوں کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ ریاستی حکومت کے وزراء شہید فوجیوں کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

 

Related Articles