فضائیہ کی مشرقی سیکٹر میں مشقوں کا توانگ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں: فضائیہ

نئی دہلی، دسمبر۔ہندوستانی فضائیہ نے آج وضاحت کی کہ مشرقی فضائی کمان کی طرف سے آج سے شروع ہونے والی دو روزہ مشق کا اروناچل پردیش کے توانگ میں حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ معمول کے مطابق اور پہلے سے طے شدہ ہے۔فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر آشیش موگے نے آج کہا کہ ایسٹرن ایئر کمانڈ جمعرات اور جمعہ کو اپنے علاقے میں پہلے سے منصوبہ بند معمول کی مشق کرے گی۔ یہ مشق توانگ میں ہونے والی حالیہ واقعات سے پہلے سے طے شدہ ہے اور اس کا تعلق توانگ کے واقعات سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق فضائیہ کے پائلٹس کی تربیت کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر کے بعد کی صورتحال اور ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعطل کے پیش نظر فضائیہ آج سے شمال مشرق میں دو روزہ مشق شروع کرے گی۔ اس مشق میں ملک کے تمام جنگی طیارے اور خطے میں تعینات دیگر سازو سامان شامل ہوں گے۔ حکام نے کہا کہ فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کی جانچ کے مقصد سے یہ مشق کرے گی۔ مشق کا مقصد فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو پرکھنا بھی ہے۔ آئی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں کو جانچنے کے لیے یہ دو روزہ مشق ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب 9 دسمبر کو چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان تصادم کے بعد اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں پورے معاملے کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج نے توانگ سیکٹر میں دراندازی کے ذریعے صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فوجیوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پسپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی ہندوستانی فوجی شدید زخمی نہیں ہوا۔

Related Articles