وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

احمد آباد، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیر کے روز احمد آباد کے سابرمتی حلقہ کے نشان پبلک اسکول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مسٹر مودی پیدل ہی اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور راستے میں لوگوں کا استقبال کیا۔ یہ وہی بوتھ ہے جہاں مسٹر مودی نے 2017 میں بھی اپنا ووٹ ڈالا تھا۔قبل ازیں وزیر اعظم نے گجرات کے ووٹروں خصوصاً نوجوان ووٹرز اور خواتین سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ میں گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے تمام لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین ووٹرز سے بڑی تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں احمد آباد میں صبح 9 بجے کے قریب اپنا ووٹ ڈالوں گا۔‘‘گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی احمد آباد کے شیلج انوپم ودیالیہ کے بوتھ نمبر 95 پر اپنا ووٹ ڈالا۔گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 14 اضلاع کی 93 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے، جس میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔گجرات اسمبلی میں 833 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Related Articles