ڈاکٹر راجندر پرساد عظیم رہنما تھے : مودی

نئی دہلی، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ملک کے پہلے صدرجمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کے 138 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی ترقی کے لئے مستقبل کا وژن رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر پرساد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا’’ڈاکٹر راجندر پرساد جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کررہا ہوں۔ وہ ایک عظیم رہنما اور جرات و علمی جوش و ولولے کا مظہر تھے۔ وہ ہندوستانی ثقافت سے مضبوطی سے وابستہ تھے اور ہندوستان کی ترقی کے لیے مستقبل کا وژن بھی رکھتے تھے‘‘۔

 

Related Articles