فلموں کی ناکامی کے باوجود مایوس نہیں، نواز الدین صدیقی

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کے ہمہ جہت اداکار نواز الدین صدیقی نے باکس آفس پر اپنی کئی فلموں کی ناکامی پر اپنیردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ ان کی فلمیں فوٹو گراف، موتی چور چکنا چور اور ہیروپنتی ٹو باکس آفس پر اچھا پرفارم نہیں کرسکیں۔اس حوالے سے گفتگو کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی خراب کارکردگی کی پرواہ نہیں کرتے۔یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی آخری بار فلم ہیرو پنتی ٹو میں بطور ولن کردار ادا کرتے نظر آئے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ٹائیگر شیروف اور تارا سوتاریا شامل تھے۔ واضح رہے کہ پہ در پے فلموں کی ناکامی کے باوجود انہیں فلمیں مل رہی ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پکچر چلے نہ چلے لیکن نواز الدین صدیقی تو چلے گا۔انہوں نے کہا کہ سخت محنت کی وجہ سے وہ مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، میں کبھی مایوس نہیں ہوتا نہ ہی سخت محنت سے گھبراتا ہوں۔ نواز الدین صدیقی نے کہا کہ فلم کی ناکامی کی کئی وجوہات ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے ڈائریکشن اچھی نہ ہو، ہم فلم کی ناکامی پر کبھی بھی ہدایتکار کو مورد الزام نہیں ٹھہراتے، ہمیشہ الزام اداکار پر لگاتے ہیں۔

Related Articles