امریکہ کے ساتھ مشقوں میں تہران کی دھمکیوں کو بھی مد نظر رکھا: یائر لاپید

تل ابیب،دسمبر۔اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپید نے بدھ کے روز امریکی فوج کے ساتھ اسرائیلی فوج کی مشترکہ مشق کا معائنہ کیا اور اعلان کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے اپنے تصور کے مطابق کام کرنے کا حق حاصل ہے۔بعد ازاں انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ انھوں نے امریکی افواج کے ساتھ مشق کے کورس کا معائنہ کرنے کے لیے فضائیہ سے منسلک ایک کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق امریکی فوج کے ساتھ ان مشترکہ مشقوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جن میں بالخصوص ایرانی خطرے اور خطے میں ابھرتے ہوئے دیگر خطرات کے منظر ناموں کو مد نظر رکھ کر کام کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف آف سٹاف، ایویو کوچاوی، اور فضائیہ کے کمانڈر نے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم کے ساتھ آپریشنل فائلوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں سر فہرست اسرائیل کو ایران سے درپیش خطرے کو ہی رکھا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے طویل فاصلے تک سرگرمیوں اور چیکنگ کرنے کے منظوبے کا جائزہ لیا، انٹیلی جنس جمع کرنے اور حملے کے شعبوں میں فوج کی صلاحیتوں کا بھی معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ سٹریٹجک تعاون خطے بالخصوص ایران سے درپیش خطرات کے تناظر میں اسرائیلی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔

Related Articles