کریتی سینن نے پربھاس کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی،دسمبر۔بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن نے اداکار پربھاس کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔اپنی ایک پوسٹ میں کریتی سینن نے لکھا کہ ’بھیڑیا‘ کا ورون دھون تھوڑا زیادہ ہی جنگلی ہوگیا ہے اور اس کی تفریح والی بات نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو جنم دیا۔کریتی سینن نے اپنے نوٹ میں مزید لکھا کہ یہ نہ تو پیار ہے اور نہ ہی پی آر، ہمارا ’بھیڑیا‘ ایک ریئلیٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جنگلی بن گیا، اور ان کا تفریحی مذاق کچھ زیادہ ہی افواہوں کا باعث بن جاتا ہے۔ادکارہ نے مزید لکھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا ہی اعلان کرے اس سے پہلے جھوٹ سے پردہ فاش کرنا بہتر ہے۔کریتی سینن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے بیان کے ساتھ ’فیک نیوز‘ بھی لکھا۔واضح رہے کہ اپنی نئی فلم ’بھیڑیا‘ کی تشہیر کے لیے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شو ’جھلک دکھلا جا‘ کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

 

Related Articles