کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعہ نے نجی زندگی کو شدید متاثر کیا، ول اسمتھ

لاس اینجلس،دسمبر۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ کا کہنا ہے کہ رواں برس آسکرز ایوارڈ تقریب کے دوران کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعہ نے ان کی نجی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ایک شو کے دوران گفتگو میں ول اسمتھ نے انکشاف کرتے ہوئے اس واقعے کو آسکرز 2022 کی خوفناک رات قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے 9 برس کے بھتیجے نے اس حوالے سے مجھ سے پوچھا کہ میں نے کیوں تھپڑ مارا؟ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی اس شب کرس راک نے کہا یا مذاق اڑایا، لیکن مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ سکا تھا۔واضح رہے کہ اس برس 27 مارچ کو ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ کیلیفورنیا میں ہونے والی 94ویں اکیڈمی ایوارڈ تقریب کے دوران ول اسمتھ جو کہ اس ایوارڈ تقریب میں بہترین اداکار قرار پائے تھے انہوں نے اسٹیج پر ہوسٹنگ کرنے والے کرس راک کو تھپڑ مار دیا تھا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ کے سر کے بال گرنے کے حوالے سے چند تمسخرانا جملے کہے تھے، جس پر ول اسمتھ نے غصے میں راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔ بعد میں اکیڈمی نے ان پر پابندی لگادی تھی۔

Related Articles