رنبیر کپور کی نئی فلم کے سیٹ سے تصویر وائرل، مداح پریشان

ممبئی،نومبر۔بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی نئی فلم کے سیٹ سے خون میں ڈوبی تصویر وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین دیکھ کر پریشان نظر آ رہے ہیں۔حال ہی میں بیٹی راحا کے والد بننے والے رنبیر کپور آج کل تامل فلموں کی معروف ہیروئن، رشمیکا مندانا کے مدِ مقابل اپنی آنے والی نئی فلم ’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کے سیٹ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے جس میں اْن کے لمبے بالوں کو بکھرا ہوا اور چہرے پر زخم اور کپڑوں کو خون میں ڈوبے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے۔اس تصویر کے سامنے آنے پر رنبیر کپور کے چند مداح اسے حقیقت سمجھ کر پریشان جبکہ کچھ اْن کی آنے والی نئی فلم کے لیے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے ہمراہ بھارتی انڈسٹری کے بڑے ناموں کو دیکھا جا سکے گا جس میں انیل کپور، پرینیتی چوپڑا اور بوبی دیول بھی شامل ہیں۔

Related Articles